بھٹکل:22/اگست(ایس او نیوز)بھٹکل بلدیہ ملکیت کی دوکانوں کی نیلامی میں قانون کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دلتوں کے ساتھ نا انصافی کئے جانے کا دلت سنگھرش سمیتی نے الزام لگایا ہے۔
اتوار کو شری دنڈین درگا مندر میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئےسمیتی کے لیڈر رویندر منگلا نے کہاکہ اصول کے مطابق پسماندہ طبقات کو%3اور پسماندہ ذات کو 15%کے تحت رعایت دی جاتی ہے، لیکن یہاں آفیسران نے پسماندہ طبقے اور ذات کو ایک ساتھ جمع کرکے رعایت دئیے جانے سے پسماندہ ذات والے سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں، اور انہیں کسی کونے میں موجود دوکانوں کو دیاگیا ہے، مین روڈ پر پسماندہ ذات کے لئے کہیں بھی جگہ نہیں ہے، کچھ جگہوں پر 70-80ہزارروپئے کرایے کے گودام کی مانند عمارتوں کو دیا گیا ہے پسماندہ ذات والوں میں اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی قوت نہیں ہے۔ نیلامی کارروائی کو روکنے کےلئے سمیتی کی طرف سے ضلعی عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ ذمہ داروں نے بتایا کہ جان بوجھ کر ہم سے بے انصافی کئے ضلعی انجنئیر کے خلاف ہتک ذات معاملہ درج کیا جائے گا۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا اصلی پسماندہ ذات والوں کی مدد نہیں کررہے ہیں، اور اصلی ذات والوں کو جو سہولیات ملنی تھیں وہ ان سے محروم کئے جانے کا الزام لگایا۔ کرن شرور، ماروتی پاؤسکر، ناگیش چنداورکر، موہن شرالی کر ، روہیت پاؤسکر ، دینیش وغیرہ موجود تھے۔